پنجاب نے پرائم منسٹر نیشنل انڈر 21 ویمن ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

پرائم منسٹر نیشنل انڈر 21 ویمن ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل پنجاب کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ میں پنجاب نے سندھ بی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ پنجاب کی کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللہ مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

فائنل کے موقع پر رکنِ قومی اسمبلی مہرین رزاق بھٹو، ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یاور حسین، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی سمیت کھیلوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات بھی موجود تھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے