اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدر آباد کنگز مین آج مدمقابل، فائنل تک رسائی کا فیصلہ

Islamabad United and Hyderabad Kingsmen to face each other today, decide whether to reach the final

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 11 اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں دوسرے ایلیمنیٹر میں پہلی بار شرکت کرنے والی حیدر آباد کنگز مین کا مقابلہ تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے آج ہوگا۔

اس اہم میچ کے بعد یہ طے ہو جائے گا کہ اتوار 3 مئی کو ہونے والے فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف کون سی ٹیم میدان میں اترے گی۔

میچ کی تیاری کے سلسلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، جہاں ٹیم نے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دی۔ دوسری جانب حیدر آباد کنگز مین نے ٹریننگ کے بجائے آرام کو ترجیح دی تاکہ کھلاڑی مکمل طور پر تازہ دم ہو کر میدان میں اتریں۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنے تجربے کی بنیاد پر برتری حاصل ہو سکتی ہے، تاہم حیدر آباد کنگز مین کی حالیہ فارم اور کم بیک اسے ایک خطرناک حریف بناتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز جیو سوپر اور مائیکو پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں، جہاں شائقین کرکٹ اس سنسنی خیز مقابلے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے