نئے ایئر فورس ون کی خفیہ معلومات افشا ہونے پر ٹرمپ انتظامیہ کے 4 صحافیوں کو عدالتی سمن جاری

قطر کی جانب سے امریکا کو تحفے میں دیے گئے نئے ایئر فورس ون طیارے سے متعلق سکیورٹی خدشات کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے خفیہ معلومات افشا ہونے کی تحقیقات تیز کرتے ہوئے متعدد صحافیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق "نیویارک ٹائمز” کے چار صحافیوں کو عدالتی سمن جاری کیے گئے ہیں، جن میں انہیں گرینڈ جیوری کے سامنے پیش ہو کر گواہی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس حساس معاملے کی نگرانی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کے سپرد کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کاش پٹیل نے تحقیقات کے سلسلے میں وائٹ ہاؤس میں تقریباً آٹھ گھنٹے گزارے تاکہ معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے