پاکستانی ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 25 جولائی سے شروع ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز روانہ ہو گئی ہے۔ قومی اسکواڈ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دوحہ اور لندن ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوا۔

روانگی سے قبل قومی ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روزہ تربیتی کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی، جبکہ تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے دو روزہ سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ بھی کھیلا گیا۔

ویسٹ انڈیز پہنچنے کے بعد پاکستانی ٹیم 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ میں حصہ لے گی تاکہ مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت دو ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 10 اگست کے دوران کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 25 جولائی جبکہ دوسرا 2 اگست سے شروع ہوگا۔ میچز برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول میں منعقد ہوں گے، جبکہ قومی ٹیم پورٹ آف اسپین اور ٹوروبا میں قیام کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے