یورپی یونین کا غزہ کے لیے ایک ارب ڈالر کے امدادی اقدام کا آغاز

یورپی یونین نے غزہ کی انسانی صورتحال اور جلد بحالی کے منصوبوں کی معاونت کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کے امدادی اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔

یورپی کمیشن کے مطابق "ٹیم غزہ انیشیٹو” کے تحت غزہ کے عوام کے لیے جاری اور مستقبل کے ابتدائی بحالی منصوبوں کی مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام کی مجموعی مالیت 883.6 ملین یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر) بتائی گئی ہے۔

یہ اقدام برسلز میں منعقدہ فلسطین ڈونر گروپ کے اجلاس کے موقع پر شروع کیا گیا، جہاں یورپی یونین کے علاوہ متعدد بین الاقوامی شراکت دار بھی اس منصوبے میں شامل ہوئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے