سعودی عرب کا غیر قانونی قیام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 ہزار ریال جرمانے اور ملک بدری کا انتباہ

سعودی عرب نے ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود مملکت میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جو غیر ملکی اپنے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد بھی مقررہ وقت پر سعودی عرب سے روانہ نہیں ہوگا، اس کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 50 ہزار سعودی ریال تک جرمانہ، 6 ماہ تک قید اور سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدری (ڈی پورٹیشن) کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے واضح کیا کہ مملکت میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے اور ان قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے