ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر نئے کنٹرول کا دعویٰ، ایرانی جہازوں پر پابندی اور دیگر کارگو پر 20 فیصد سیکیورٹی فیس کا اعلان

Countries that receive oil from the Strait of Hormuz should ensure the security of the route themselves, Trump says

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک نیا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس اہم بحری گزرگاہ کی نگرانی کرے گا، ایرانی بحری جہازوں پر پابندی عائد کی جائے گی جبکہ دیگر ممالک کے کارگو جہازوں سے سیکیورٹی کے نام پر 20 فیصد فیس وصول کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو اب "آبنائے ہرمز کے محافظ” کے نام سے جانا جائے گا۔ ان کے مطابق نئی پالیسی کے تحت صرف ایرانی بحری جہازوں اور ان سے وابستہ گاہکوں پر پابندیاں عائد ہوں گی، جبکہ دیگر تمام ممالک کے تجارتی جہاز معمول کے مطابق آبنائے ہرمز استعمال کر سکیں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام تجارتی کارگو کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 20 فیصد سیکیورٹی فیس وصول کی جائے گی اور اس نئے نظام پر فوری عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے