امریکی پابندیوں کے باوجود ایران نے تیل کی برآمدات معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

ایران نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے تیل کی پابندیوں میں دی گئی 60 روزہ رعایت  ختم کیے جانے کے باوجود ملک کی تیل کی برآمدات معمول کے مطابق جاری ہیں اور ان میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک نژاد نے اپنے سرکاری ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی پابندیوں کی چھوٹ کی منسوخی کے باوجود ایرانی تیل کی برآمدات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزارتِ تیل نے گزشتہ کئی برسوں کے دوران امریکی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے اور ان سے نمٹنے کے لیے مختلف مؤثر طریقہ کار وضع کیے ہیں، جن کی بدولت برآمدی سرگرمیاں جاری رکھنے کی صلاحیت برقرار ہے۔

وزیرِ تیل کے مطابق پابندیوں کی رعایت ختم ہونے سے ایران کی تیل کی برآمدات کو کسی قسم کی پریشانی یا تعطل کا سامنا نہیں ہوگا اور ملک عالمی منڈی میں اپنی توانائی کی فراہمی جاری رکھے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے