آئل ٹینکر حملے میں بھارتی شہری کی ہلاکت پر نئی دہلی کا ایران سے سخت احتجاج، سفیر کی طلبی

بھارت نے آبنائے ہرمز میں تجارتی آئل ٹینکروں پر ہونے والے حملے میں ایک بھارتی ملاح کی ہلاکت کے بعد ایران کے نائب سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

رائٹرز کے مطابق بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ نئی دہلی نے اس واقعے پر وضاحت طلب کرنے کے لیے ایران کے نائب سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا۔

یہ سفارتی پیش رفت اس واقعے کے ایک روز بعد سامنے آئی جب متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ عمان کے علاقائی پانیوں میں آبنائے ہرمز کی جنوبی گزرگاہ میں دو آئل ٹینکروں کو ایرانی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں عملے کا ایک بھارتی شہری ہلاک جبکہ آٹھ دیگر افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

بھارت نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شہری کی ہلاکت پر ایران سے وضاحت طلب کی ہے۔ حکام کے مطابق حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور زخمی افراد کی مدد کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے