امریکی عسکری کمانڈ (سینٹ کام) نے باضابطہ تصدیق کی ہے کہ اردن میں تعینات امریکی فوجی اڈوں پر گزشتہ روز ہونے والے ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کی جانب سے جاری کردہ آفیشل بیان کے مطابق، یہ جانی نقصان اس وقت ہوا جب امریکی اور اتحادی افواج ایرانی فضائی حملوں کو روکنے اور ان کا دفاع کرنے کی کوششوں میں مصروف تھیں۔
سینٹ کام نے اپنے تفصیلی بیان میں اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ حملوں کے بعد سے ایک اور امریکی فوجی اہلکار لاپتہ ہے، جس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
