فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر 16 برس بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
اسپین نے میچ کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے ہاف میں ہی برتری حاصل کر لی۔ اسپین کی جانب سے میکیل اویارزابال نے 22ویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول اسکور کیا، جو رواں ورلڈ کپ میں ان کا پانچواں گول بھی ہے۔
دوسرے ہاف میں بھی اسپین نے اپنی برتری برقرار رکھی اور 58ویں منٹ میں پیڈرو پورو نے شاندار شاٹ کے ذریعے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔
دوسری جانب ٹورنامنٹ میں آٹھ گول کرنے والے فرانس کے اسٹار فارورڈ کائلیان ایمباپے اس اہم سیمی فائنل میں کئی مواقع ملنے کے باوجود کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے، جس کے باعث فرانس کی ٹیم میچ میں واپسی نہ کر سکی۔
