برطانیہ کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب پر پابندی، ایران نے برطانوی سفیر طلب کر کے شدید احتجاج کیا

ایران نے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) پر برطانیہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے تہران میں تعینات برطانوی سفیر ہیوگو شارٹر کو وزارت خارجہ طلب کر کے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے برطانوی حکومت کے اس اقدام کو "غیر منصفانہ اور بلاجواز” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس فیصلے کا "باہمی اور فیصلہ کن جواب” دے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا (IRNA) کے مطابق وزارت خارجہ نے برطانوی سفیر کو طلب کرتے ہوئے واضح کیا کہ برطانیہ کی جانب سے اسلامی انقلابی گارڈ کور کو ریاستی خطرات سے بچاؤ کے قانون کے تحت شامل کرنا دوطرفہ تعلقات کے لیے منفی قدم ہے۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے نئی قانونی پابندیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ ان پابندیوں کے تحت ایسے افراد کو، جو ان گروہوں کی حمایت یا معاونت کرتے ہوئے پائے جائیں، 14 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے