صادق آباد کے نواحی علاقے منٹھار میں گھریلو ناچاقی پر ایک خاتون نے اپنے چار بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی ۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بحفاظت نکال لیا جبکہ چاروں بچوں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا تاہم چاروں بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ بچوں کی عمریں ڈھائی سال سے دس سال کے درمیان ہیں ۔ بچوں کی شناخت علی حسن، آیان، ریان اور طیبہ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
ریسکیو کے مطابق نہر کی گہرائی تقریباً دس فٹ جبکہ چوڑائی تیس فٹ ہے جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ سرچ آپریشن میں ریسکیو اہلکار بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں
