لوئر دیر: مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 اہلکار شہید، متعدد زخمی

لوئر دیر کے علاقے لڑم ٹاپ رباط درہ میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 15 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر 3 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہداء میں کانسٹیبل ریاض اورکانسٹیبل محب خان شامل ہیں۔ تمام زخمی اہلکاروں کو ہیڈکوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمی اہلکاروں کو مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی سیاسی و سماجی شخصیات، منتخب عوامی نمائندے اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران ہیڈکوارٹراسپتال تیمرگرہ پہنچ گئے۔ پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

آئی جی ذوالفقار حمید خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ خارجیوں کے حملے کا پولیس نے بھرپور اور بہادری سے مقابلہ کیا، لوئر دیر میں متعدد خارجی جہنم واصل کر دیئے گئے، کارروائی کے دوران خوارج کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس فورس کے عزم، حوصلےمیں کوئی کمی نہیں آئی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ریاست پوری قوت سے اس کا مقابلہ کر رہی ہے، خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے نئی حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے