کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کے شہدا سے متعلق دیے گئے بیان کی مذمت کی ہے۔
کراچی میں علامہ طاہراشرفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کی اور مولانا سے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور شہریوں نے جان کا نذرانہ دیا، وہ شہید ہیں، امید ہے مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر پچھتا رہے ہوں گے۔
پریس کانفرنس میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا قومی پیغام امن کمیٹی وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی سوچ اور فکرکو آگے لےکر چل رہی ہے، شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں۔
