ٹرمپ انتظامیہ نے غیرملکی طلبا اور صحافیوں کے لیے امریکی ویزا قوانین مزید سخت کر دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیرملکی طلبا، صحافیوں اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں کے تحت امریکا آنے والے افراد کے لیے ویزا قوانین مزید سخت کر دیے ہیں، جن کے تحت قیام کی مدت، تعلیمی منتقلی اور ویزا شرائط میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ویزا کی زیادہ سے زیادہ مدت اب چار سال ہوگی۔ اس کے علاوہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد امریکا چھوڑنے کے لیے دی جانے والی مہلت 60 دن سے کم کرکے 30 دن کر دی گئی ہے۔

ویزا کے تحت ثقافتی اور تعلیمی تبادلے کے پروگراموں میں شرکت کرنے والے افراد کے قیام کی مدت بھی زیادہ سے زیادہ چار سال تک محدود کر دی گئی ہے۔

نئے قوانین کے تحت گریجویٹ سطح کے طلبا دورانِ تعلیم متعلقہ حکام کی پیشگی منظوری کے بغیر نہ تو اپنا تعلیمی مضمون تبدیل کر سکیں گے اور نہ ہی کسی دوسری یونیورسٹی یا تعلیمی ادارے میں ٹرانسفر حاصل کر سکیں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے غیرملکی صحافیوں کے لیے بھی ویزا قواعد سخت کر دیے ہیں۔ نئے ضوابط کے مطابق چینی صحافیوں کو صرف 90 روز کا ویزا دیا جائے گا، جبکہ دیگر غیرملکی صحافیوں کے لیے ویزا کی زیادہ سے زیادہ مدت 240 دن مقرر کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے