پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ایڈہاک صدر کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ورلڈ کپ کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے دوران بین الاقوامی کوچز نے ہر کھلاڑی کی تکنیکی صلاحیت، جسمانی فٹنس اور مجموعی کارکردگی پر جامع بریفنگ دی، جس کی روشنی میں سلیکشن کمیٹی نے قومی اسکواڈ کی تشکیل سے متعلق اہم فیصلے کیے۔
مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا قومی اسکواڈ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا، جبکہ دیگر ممکنہ کھلاڑیوں کو ریزرو پول میں شامل رکھا جائے گا تاکہ ضرورت پڑنے پر ان سے استفادہ کیا جا سکے۔
