روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس، چین، پاکستان اور مصر کے تعاون سے ایران اور عرب ممالک کے درمیان مذاکرات اور سفارتی رابطوں کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
سرگئی لاروف کے مطابق ماسکو کی خواہش ہے کہ ایران، اردن، عراق اور عرب لیگ کو ایک مشترکہ مذاکراتی پلیٹ فارم پر لایا جائے، جہاں علاقائی سلامتی، باہمی اعتماد اور تنازعات کے پرامن حل پر بات چیت ہو سکے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران نے بھی مجوزہ مذاکراتی عمل میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے، جسے خطے میں سفارتی پیش رفت کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
