محکمہ موسمیات کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی بھی پیشگوئی کر دی ہے۔ دن کے وقت سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اور نوکنڈی میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دن کے وقت راولپنڈی کے مخلتف علاقوں میں بادل برسے، شمس آباد میں دس اور چکلالہ میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ آج رات اور اتوار کو صبح کے وقت وفاقی دارالحکومت، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب ملک کے دیگر حصوں میں کل بھی موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا۔ آج دن کے وقت ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اور نوکنڈی میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ چلاس میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا
