بلاول بھٹو سے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی ملاقات، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن  کے چیئرمین قمر رضا نے ملاقات کی جس دوران  بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی اور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی ملاقات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ قمر رضا نے  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی صورت حال سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال ، خصوصاً آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے حوالے سے حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے