یومِ الحاقِ پاکستان پر صدر اور وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر زور

صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےیومِ الحاقِ پاکستان کےموقع پراپنے خصوصی پیغامات میں کشمیری عوام کےحقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہاکہ یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی تاریخی امنگوں کی یاددلاتا ہے،پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان تاریخی،ثقافتی اور روحانی رشتے مضبوط ہیں،کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا احترام ناگزیر ہے۔

صدرمملکت کاکہنا تھا کہ جموں و کشمیرکا تنازع اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے،انہوں نےعالمی برادری سےمقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے اور اقوام متحدہ سے اپنی قراردادوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنےخصوصی پیغام میں کہا کہ 19 جولائی 1947 کی قرارداد کشمیری عوام کی اجتماعی امنگوں کی آئینہ دارتھی اور قرار دادِ الحاقِ پاکستان جموں و کشمیر کی سیاسی جدوجہد کا تاریخی سنگِ میل ہے۔

وزیراعظم نےکہاکہ پاکستانی اورکشمیری عوام کا رشتہ مشترکہ تاریخ، عقیدے،ثقافت اورجغرافیے پر قائم ہے،پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی اصولی حمایت پرثابت قدم ہے،مسئلہ کشمیرکا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے