پاک فوج اور معرکہ حق سے متعلق متنازع بیان، این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو طلب کرلیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو 20 جولائی دن 12 بجے اسلام آباد میں طلب کیا ہے، این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف جھوٹے، تضحیک آمیز بیان کی تشہیر کی گئی،  عدم پیشی پر یہ سمجھا جائے گا کہ دفاع میں پیش کرنے کو کچھ نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اورپاک فوج سے متعلق متنازع بیان سامنے آیا تھا۔

نورین نیازی نے معرکۂ حق  کو افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا مودی کے ساتھ مل کر ڈراما کیا گیا، مودی چاہتا تو دو منٹ میں انہيں فکس کردیتا، وہ اس لیے رکا کہ اسرائيل ان کے پیچھے تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کرانا تھا، ٹرمپ بھی اسی لیے ان کی تعریفیں کرتا ہے ، ورنہ آپ کا کیا خیال ہے ، یہ ٹرمپ کو اچھے لگتے ہيں۔

نورین نیازی نے کہا کہ انہوں نے ابراہم ایکارڈ کرانا تھا، اسرائیل سے پاکستان کے رابطے تھے ، اسی لیے یہ سارا ڈراما پاک فوج کو عزت دلانے کے لیے کیا گيا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے