رواں عمرہ سیزن میں زائرین کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ؛ پاکستانی معتمرین سب سے آگے

Saudi Arabia: Licenses of 2 Umrah companies suspended for failure in accommodation facilities

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک عمرہ زائرین کی عالمی تعداد میں 22.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دنیا بھر سے آنے والے معتمرین میں پاکستانی زائرین کی تعداد سب سے زیادہ رہی ہے۔ سعودی وزارت کے مطابق، رواں سال حج کے کامیاب اختتام کے فوری بعد 15 ذوالحج 1448 ہجری سے عمرہ سیزن کا باقاعدہ آغاز ہوا تھا۔ سیزن کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ (یعنی 29 محرم 1448 ہجری) کے دوران اب تک 9 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان سے تقریباً 2 لاکھ افراد عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے، جو تمام ممالک کی فہرست میں سب سے بڑی تعداد ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے