ٹنڈوآدم کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار، ریلوے ٹریک مکمل طور پر بند

سندھ کے شہر ٹنڈوآدم کے قریب وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث مال گاڑی کی کئی بوگیاں ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر آگئیں، جس سے دونوں اطراف ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی تکنیکی اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جہاں پٹڑی سے اتری بوگیوں کو ہٹانے اور ٹریک بحال کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ٹریک جلد از جلد بحال کرکے ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سےنکلنےوالی تمام اپ ٹرینوں کوسی ای اوپاکستان ریلویز کے احکامات پر ریفنڈ دیا جارہا ہے، اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک کل صبح تک بحال ہونے کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے