وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے نورین نیازی سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔
عون چوہدری نے معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان افسوسناک،غیر ذمہ دارانہ اور قومی مفادات کے منافی ہے، بیان سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
عون چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر موجود”سانپ”ملک کےلیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، ان کی سیاست کا مقصد صرف انتشار پھیلاناہے، معرکہ حق ہماراقومی فخرہے،بھارت اس شکست کونسلوں تک یاد رکھےگا۔
وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز کا کہنا تھا کہ سب سےپہلےہماری پہچان پاکستان ہے،سیاست بعد میں اورملک پہلے ہے، ملک ہے تو ہم ہیں،معرکۂ حق کی کامیابی پرپوری قوم کواپنی سکیورٹی فورسزپرفخرہے۔ افواج پاکستان نے معرکۂ حق میں بھارت کو شکست دےکر دنیا بھر میں پاکستان کا سرفخرسے بلند کیا
