گھوٹکی: کچے کے علاقے میں ایک گھر ڈرون حملے سے ایک خاتون اور بچی جاں بحق ہوگئی۔
گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں ایک گھر پر مبینہ ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچی جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
مقتولین کے اہل خانہ کے مطابق رات میں سو رہے تھے کہ اچانک ڈرون آکر گرگیا جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔
ایس ایس پی انور کھتران کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ڈرون کا تجربہ ڈاکوؤں نے کیا ہے، یہ ڈاکو بخت شر اور رانو شر کا ناکام ڈرون تھا، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
