امریکی فوج نے ایران کے مختلف شہروں پر مسلسل نویں رات حملے کیے

مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی فوج نے ایران پر مسلسل نویں رات بھی حملے کیے، جبکہ ایران نے نئے میزائل حملوں اور مختلف فوجی کارروائیوں کے دعوے کیے ہیں، جس سے پورے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی حملوں میں ایران کے تبریز، چابہار، سیرک، ہرمزگان، بوشہر اور کونارک کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں سے ہونے والے نقصانات یا جانی نقصان کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے