اسلام آباد: راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں ہلاک، تعفن سے شہری پریشان

وفاقی دارالحکومت کے راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیوں کی ہلاکت سے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ بنی گالا اور ڈھوکڑی چوک کے اطراف پانی کی سطح پر مردہ مچھلیوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں،جبکہ تعفن کے باعث مقامی شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

شہریوں کےمطابق کئی روز سے مردہ مچھلیاں کناروں پر آ رہی ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی مبینہ طورپرزہریلےکیمیکل کے باعث سیکڑوں مچھلیاں ہلاک ہوئی تھیں،تاہم ذمہ داروں کےخلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے سے صورتحال دوبارہ پیدا ہو گئی۔

ماہرین نےخبردارکیاہےکہ اگر پانی میں آلودگی یا زہریلے مادوں کی بروقت تحقیقات نہ کی گئیں تو اس کے اثرات صرف آبی حیات تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ انسانی صحت بھی خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کےمحکمہ فشریز کےمطابق ابتدائی طور پرمچھلیوں کی ہلاکت کی وجہ ڈیم میں پانی کی کمی اورگرمی کی شدت معلوم ہوئی ہے،البتہ مزیدتحقیقات بھی کی جائیں گی تاکہ یہ معلوم کیاجاسکے کہ کہیں پانی میں کوئی کیمیکل تو شامل نہیں کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے