لاہور رنگ روڈ پر لوہے کی شیٹس سے لدا مزدا ٹرک ڈیوائیڈر سے ٹکرا نے سے پیچھے بیٹھے دو مزدور سڑک پر گر کر جاں بحق ہوگئے ۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق حادثہ عبداللہ گل انٹرچینج کے قریب رنگ روڈ پر پیش آیا ۔ لوہے کی شیٹس لیکر جانے والا مزدا ٹرک تیز رفتاری کیوجہ سے سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا ۔ جس سے ٹرک پر پیچھے بیٹھے دو مزدور سڑک پر گر گئے ۔ دونوں مزدور موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔ جن کی شناخت رفیق اور اعجاز کے نام سے ہوئی ۔ رنگ روڈ پولیس کے دونوں لاشیں تحویل میں لیکر مقامی پولیس کے حوالے کردیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔
