وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند  نے  ملاقات کی جس دوران   تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، توانائی اور آٹو انڈسٹری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات کی۔  غیرقانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، قابلِ تجدید توانائی اور آٹو انڈسٹری میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔۔ اپنے کینیڈین ہم منصب مارک کارنی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن کے لیے پاکستانی کوششوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو نئی جہت دینا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک نے زراعت، کان کنی، توانائی اور آٹو پارٹس کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے، تجارت اور معدنیات کے شعبوں میں وفود کے تبادلے اور زرعی تجارت کے فروغ پر اتفاق کیا۔

انیتا آنند کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد کینیڈین کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان اہم پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کینیڈا سے کینولا درآمد کے لیے فائیٹوسینیٹری پروٹوکول کی تقریب میں بھی شرکت کی، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ نے پروٹوک پر دستخط کیے۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات کی۔ پاک کینیڈا تعلقات، تجارت، سیکیورٹی، غیرقانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے  تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا  پاکستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینا چاہتا ہے ۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع فریم ورک مرتب کیا جانا چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے