بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، فتنہ الہندوستان کے 16 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں،تازہ کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 16 دہشتگرد جہم واصل ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق کلی کند عمرانی،کھڈکوچہ اورمستونگ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیوں کےدوران فتنہ الہندوستان کوبھاری نقصان پہنچایا گیا،آپریشن کےدوران دہشتگردوں کےمتعددٹھکانےاورکمین گاہیں تباہ جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد برآمد کیاگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ بلوچستان میں جاری آپریشن العزم کےدوران اب تک فتنہ الہندوستان کے 16 دہشتگرد ہلاک کیےجاچکے ہیں،سیکیورٹی فورسز کےمطابق بلوچستان سےدہشتگردی کےخاتمے اور امن و امان کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے