ایران نے پاکستان کو پیغام میں مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کر دی

ایران نے پاکستان کو پیغام میں مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

العربیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ایران نے مذاکرات کی بحالی سے متعلق پاکستان، قطر کی تجویز پر جوابات جمع کرا دیئے۔ ایران نے پاکستان کو مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی سے آگاہ کر دیا۔

ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے اور ایران نے پاکستانی حکام کو بتایا مذاکرات سے دستبردار نہیں ہوئے بلکہ معطل کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے پاکستان کو بتایا مذاکرات اسی مرحلے سےشروع ہوں جہاں رکے تھے۔ بات چیت کا نیا دور جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں سے کسی بھی مقام پر ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ دو راتوں کے دوران اپنے حملے روکے ہیں تو ایران نے بھی اپنی جوابی کارروائیاں روک دی ہیں۔

ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ امریکہ سٹریٹیجک فیصلہ سازی کے حوالے سے تھکن کا شکار ہے۔ اس کے پاس کوئی واضح حکمتِ عملی نہیں۔ یہ بات صدر کے فیصلوں اور سینٹکام کی کارکردگی میں دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فی الحال ایران کے خلاف مزید وسیع حملوں کا منصوبہ مؤخر کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دفاعی میزائلوں کے ذخائر میں نمایاں کمی اس فیصلے کی وجوہات میں شامل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے