پاکستان پر رواں سال 400 سے زائد سائبر حملے ناکام بنائے گئے، ڈی جی نیشنل سرٹ

پاکستان کی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرحیدر عباس نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال پاکستان پر 400 سے زائد سائبر حملے کیے گئے،جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔

ڈی جی نیشنل سرٹ نےسائبرخطرات،خصوصاً ریاستی سرپرستی میں ہونے والے سائبر حملوں کے تناظر میں وزیراعظم کی زیرِ قیادت ایک بااختیار نیشنل سائبرسیکیورٹی اتھارٹی بنانے کی تجویز دے دی۔

ڈاکٹرحیدر عباس کا کہنا تھا کہ سائبر سیکیورٹی براہِ راست قومی سلامتی سے منسلک ہے، اس لیےسائبر سیکیورٹی کے حوالے سے غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف کارروائی اور سزا کا مؤثر نظام ہونا چاہیے۔

ڈی جی نیشنل سرٹ نےمصنوعی ذہانت کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کے لیےقانون سازی پر بھی زور دیا اورکہا کہ بڑھتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے