وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سیلاب سے متاثرہ سکردو گلگت روڈ کا دورہ کیا اور متاثرہ پل کی جلد بحالی اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سکردو گلگت روڈ پر سسی ہرامش عنصر کیمپ کے قریب سیلاب سے متاثرہ پل کا دورہ کیا۔۔انہوں نے سڑک کی جلد بحالی اور عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ کی بحالی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔۔انہوں نے بحالی کے کاموں میں مصروف ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے کے فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا۔۔
دورے کے موقع پر چیئرمین این ایچ اے، سیکرٹری مواصلات، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور کمشنر گلگت بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔
