چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے آزادکشمیر کے الیکشن پر سوالات اٹھا دیے۔
مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسی صورتحال ہے کہ الیکشن ابھی سے متنازع ہوچکے ہیں۔ الیکشن کا عمل شفاف ہونا انتہائی ضروری ہے۔ متنازع مینڈیٹ ہوا تو مسائل حل کرنا مشکل ہوگا۔ آزاد کشمیر میں استحکام کا پہلا مرحلہ شفاف الیکشن ہیں۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ یہ کشمیر کی تاریخ میں اہم ترین انتخابات ہیں، متنازع مینڈیٹ ہوا تو مسائل حل کرنا مشکل ہوگا، کشمیرکا فیصلہ کشمیرکےعوام کو ہی کرنا چاہئے، کشمیریوں کو بھی پاکستانیوں جتنےحقوق ملنے چاہئیں۔
