ورچوئل کرنسی کے ذریعے کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت روکنے کا فیصلہ،خصوصی سیل قائم

ورچوئل کرنسی کےذریعے کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت اورغیرقانونی مالی سرگرمیوں کی روک تھام کےلیےوفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نےبڑا اقدام اٹھاتےہوئے ورچوئل کرنسی انویسٹی گیشن سیل قائم کردیا۔

ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اےکی منظوری سے نئے سیل کےقیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، خصوصی یونٹ کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے مجرمانہ استعمال،منی لانڈرنگ،دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سائبر کرائمز کی تحقیقات کرے گا۔

ورچوئل کرنسی سیل کےتحت نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹربھی قائم کیاجائےگا،جس میں نیب،پولیس، ایف بی آر،نیکٹا اور دیگر قومی و صوبائی ادارے تعاون کریں گے۔

نیا سیل مشکوک کرپٹو اوربلاک چین ٹرانزیکشنز،کولڈوالٹس اورڈیجیٹل اثاثوں کےذریعے ہونے والے مالیاتی فراڈکا فرانزک بھی کرےگا،مجرمانہ نیٹ ورکس کےخلاف کارروائی کےلیےجدیدٹیکنالوجی اور عالمی طریقہ کاراپنایا جائےگا۔

پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی مارکیٹ کو ریگولیٹ کرےگی،لائسنس یافتہ کرپٹو سروس پرووائیڈرز کو ہی بینکنگ سسٹم تک رسائی کی اجازت ہوگی۔

غیرقانونی اورغیردستاویزی کرپٹو ٹریڈنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،اقدام نیشنل ایکشن پلان اور ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی تعمیل میں اٹھایا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے