وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت "پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم” کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ اسکیم کی فنانسنگ کے لیے بینک اب تک دو سو چار ارب روپے منظور کر چکے ہیں ۔ وزیراعظم نے غریب اور متوسط طبقے کو چھت فراہمی کے لیے کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم میں فنانسنگ کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت بینکوں کی جانب سے دو سو چار ارب روپے کی منظوری دی جا چکی ۔ جبکہ ستائیس ارب روپے کی فنانسنگ پر عملدرآمد بھی ہو چکا ہے۔۔ وزارتِ ہاؤسنگ اور اسٹیٹ بینک ہر ہفتے اس پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عام آدمی کو اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے بینک زیادہ سے زیادہ فنانسنگ کریں ۔ اور ماڈل ہاؤسنگ منصوبوں کے لیے جامع حکمتِ عملی ترتیب دی جائے
