پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اجلاس سے خطاب میں کہا غیر قانونی آباد کاری، آباد کاروں کا تشدد اور جبری بے دخلی ختم کرنا ضروری ہے، سلامتی کونسل کے تمام ارکان مقبوضہ علاقوں کے الحاق کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگی جرائم اور دیگر سنگین جرائم کیلئے جواب دہی یقینی بنائی جائے، پائیدار امن کے لیے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر ہے، فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی غیر متزلزل ہے، فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد میں ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستانی مستقل مندوب کا مزید کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کی واحد راہ منصفانہ اور جامع امن ہے، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام 1967 سے قبل کی سرحد پر ضروری ہے، آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے