مقدمات مقرر کرنے کا اختیار "اے آئی” کو منتقل کرنے کا اعلان

چیف جسٹس کے سیکریٹری مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ اب مقدمات مقرر کرنے کا اختیار اے آئی کو منتقل کرنے پر کام ہورہا ہے، اے آئی ہی پالیسی کے مطابق مقدمات مقرر کرے گی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ سہیل لغاری کے ہمراہ نیو بریفنگ کے دوران سیکریٹری مشتاق احمد نے بتایا کہ اے آئی سے مقدمات مقرر کرنے میں انسانی عمل دخل ختم ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ مجموعی طور پر 35 سروسز فراہم کررہی ہے،بیشتر آن لائن ہیں، سپریم کورٹ کی 12 سروسز کو آن لائن کرنے پر کام جاری ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے شکایات سیل کو 50ہزار830 شکایات موصول ہوئی، صرف 2 شکایات براہ راست سپریم کورٹ کے افسران سے متعلق تھیں، سپریم کورٹ اب صرف متعلقہ شکایت پر ہی کارروائی کرتی ہے، کرپشن کی شکایت پر سپریم کورٹ کے ایک افسر کیخلاف کاروائی کی۔

سیکریٹری چیف جسٹس نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کا شکایت سیل میں فیڈ بیک بہت اچھا رہا ہے، سپریم کورٹ اوورسیز سیل میں 1063 شکایات موصول ہوئی ہیں، 22 شکایت سپریم کورٹ سے متعلق تھیں ،14 کو نمٹایا گیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ سہیل لغاری نے کہا کہ نیب سے متعلقہ حالیہ فیصلے کے بعد مقدمات کی کیٹگریاں بنائی جارہی ہیں، سپریم کورٹ میں اس وقت نیب کے 300 کے قریب مقدمات ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے