لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبداللہ طارق کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں نامعلوم شوٹرز نے ٹارگٹ کرکے قتل کیا، مقتول نجی کلینک پر چیک اپ کے لیے آئے تھے۔ تعلق پی ٹی آئی اوکاڑہ سے ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر مقتول عبداللہ طارق کا ڈاکٹر بھی زخمی ہوا، ڈاکٹر کے بازو میں گولی لگی، حالت خطرے سے باہر ہے۔ مقتول عبداللہ طاہر ریت پھندی کا کاروبار کرتے تھے۔
فیصل کامران نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے شوٹرز کی کلوزسرکٹ فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں، چند ماہ قبل اوکاڑہ میں بھی عبداللہ طاہر پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، دیرینہ دشمنی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
