لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کے درج مقدمے میں بڑا ریلیف دے دیا،عدالت نے ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔
جسٹس سردار اکبرڈوگر نےنورین نیازی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کےوکیل نے مؤقف اختیارکیاکہ این سی سی آئی اے نےپیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے اورخدشہ ہے کہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرنے سے قبل انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
وکیل نے استدعا کی کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے،دلائل سننے کے بعد عدالت نےدرخواست منظور کرتے ہوئے نورین نیازی کو ایک ہفتے کے لیےحفاظتی ضمانت فراہم کر دی اور ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔
