سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیوں کی نقل و حرکت ناکام بناتے ہوئے دونوں گاڑیوں کو تباہ کر دیا ، علاقے میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

صدر مملکت

صدرِمملکت نے فتنۂ الہندوستان کی کارروائی بروقت ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب آپریشن سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظہر ہے، دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے، ملک میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی خضدار میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک اور بارود سے بھری دو گاڑیاں تباہ کرکے دہشت گرد منصوبہ ناکام بنایا گیا۔

وزیراعظم نے فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت ایکشن پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی ہر مذموم کوشش کو ناکام بنایا جائے گا،ملک سے دہشتگردی کےمکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی، پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ،قوم وطنِ عزیز کے امن، استحکام اورسلامتی کیلئےسیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سےدیکھتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے