اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، بحیرہ احمر اور باب المندب میں حالیہ پیشرفت پر گفتگو

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور  ملائیشین وزیرخارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے جس دوران دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنماؤں کی بحیرہ احمراورباب المندب میں ہونےوالی حالیہ پیشرفت پر بھی گفتگو ہوئی۔ فلسطین کی سنگین صورتحال پرعرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا گیا۔ دونوں وزرائےخارجہ نے موجودہ صورتحال میں قریبی رابطےمیں رہنے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے بھی علاقائی اوربین الاقوامی پیشرفت پر گفتگو کی۔  فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ اسحاق ڈار نے ملائیشیا میں آئندہ ریاستی انتخابات کے حوالے سے حکومت اور عوام کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملائیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر مل کر کام  کرنے کے عزم  کا اعادہ بھی کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے