امریکی سینیٹ میں ایران جنگ روکنے کی قرارداد ایک ووٹ سے ناکام، 49 ارکان حمایت اور 50 مخالف

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری لازمی قرار دینے کی قرارداد ایک ووٹ کے معمولی فرق سے مسترد کر دی۔

ووٹنگ کے دوران قرارداد کے حق میں 49 جبکہ مخالفت میں 50 ووٹ ڈالے گئے، جس کے باعث یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔

رپورٹس کے مطابق ووٹنگ کے دوران تین ری پبلکن سینیٹرز نے اپنی جماعت سے ہٹ کر ڈیموکریٹس کے ساتھ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ ایک ڈیموکریٹ سینیٹر نے ری پبلکن ارکان کا ساتھ دیتے ہوئے قرارداد کی مخالفت کی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی یا جنگ میں امریکہ کی شمولیت سے قبل کانگریس کی واضح منظوری حاصل کرنا لازمی قرار دیا جائے، تاہم سینیٹ نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے