پاکستان کا غزہ امن منصوبے کے تحت تخفیفِ اسلحہ کے عمل میں پیشرفت کا خیرمقدم

پاکستان نے غزہ امن منصوبے کے تحت تخفیفِ اسلحہ کے عمل میں پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ امن منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کو اہم سنگِ میل قرار دیدیا۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، صدر ٹرمپ کی قیادت میں بورڈ آف پیس کی پیش رفت اہم کامیابی ہے۔

پاکستان نے غزہ امن منصوبے کے تمام وعدوں پرعملی پیشرفت کی امید ظاہرکردی اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نےآزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی، پاکستان نے 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی فلسطینی ریاست کے قیام پر زوردیا۔

وزیراعظم نے القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ میں پائیدار امن کیلئے سیاسی عمل تیز کرنے پر زور دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے