سپریم کورٹ نے فوت شدہ ملازمین کی وراثت پراہم فیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ نےفوت شدہ سرکاری ملازمین کی پنشن اور مراعات سے متعلق اہم فیصلہ سناتےہوئےقراردیا کہ متوفی ریٹائرڈملازم کی پنشن اوردیگرمراعات کی حقدار صرف اس کی بیوہ یا قانون کےمطابق نامزد شخص ہوسکتا ہے۔
سپریم کورٹ نےفوت شدہ پیسکو ملازم کےبہن بھائیوں کی جانب سےوراثت نامہ جاری کرنےکی اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سےتحریر کیےگئے چارصفحات پر مشتمل فیصلےمیں کہاگیا ہےکہ پنشن کی ادائیگی متعلقہ قوانین،سروس رولز اورادارہ جاتی ضوابط کےمطابق ہی کی جاسکتی ہے،پنشن کوعام وراثتی جائیداد تصور نہیں کیا جا سکتا۔
سپریم کورٹ نےواضح کیاکہ صرف قانونی وارث ہونا کسی شخص کو متوفی ملازم کی پنشن یا مراعات کا حق دار نہیں بناتا،بلکہ اس کا تعین متعلقہ قوانین اور نامزدگی کے اصولوں کے تحت کیا جائے گا۔
