پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو دن تیزی کے بعد پھر مندی کا رجحان ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3700 روپے سستا ہو کر426736 روپےکا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 3202 روپےکم ہوکر 365857 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 57 روپے کم ہوکر 6237 روپےہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 37 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4043 ڈالر کا ہو گیا
