آپ کو الیکشن کا رزلٹ معلوم ہے، شکست کو دھاندلی کا نام نہ دیں،رانا ثنااللہ

مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ صبح سے کچھ لوگوں نے کہنا شروع کردیا تھا کہ دھاندلی ہوگئی ہے، آپ کو آزاد کشمیر الیکشن کا رزلٹ معلوم ہے، شکست کو دھاندلی کا نام نہ دیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنااللہ نے کہا کہ پورے دن میں تین واقعات ہوئے ہیں، قائمقام صدرلطیف اکبر اپنے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے گئے تھے، ایک فیملی کے ساتھ تکرار کو انہوں نے قاتلانہ حملہ بنا دیا ہے۔

مشیروزیراعظم نے کہا کہ دوسرا واقعہ مشتاق شاہ نامی شخص بتایا جارہا ہے جن کاانتقال ہواہے، مبینہ طور پرہارٹ اٹیک سے انتقال کو قتل کا نام دیا ہے، مشتاق صاحب کا انتقال بھی دھکالگنے کے باعث ہوا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نےیقینی بنایاہے کہ وائلنس فری الیکشن ہو۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ بلاول صاحب اپنے لوگوں کو دیکھیں، آپ کوغلط معلومات دے کر غلط بیان دلوا رہے ہیں، ہمیں کہتے ہیں الیکشن کو گلو بٹ کا الیکشن نہ بنائیں، سندھ کے ایم این اے کا یہاں کیا کام ہے، ہم نے بھی اپنے ایم این ایزکی ڈیوٹی لگائی ہے، ہم نےکہاپولنگ اسٹیشن نہیں جانا بس،پولنگ کیمپ تک رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مظفرآباد شہرمیں تھوڑی خوف و ہراس کی فضا تھی، مگر پھر بھی لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیا، آپ کوالیکشن کا رزلٹ معلوم ہے،شکست کو دھاندلی کانام نہ دیں، آج الیکشن کا مرحلہ وائلنس فری گزراہے، ایک گولی جوچلی ہے وہ بھی ان کے گن مینوں نے فائرنگ کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے