Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

نومبر 24, 2026

شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

نومبر 24, 2026

سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»دنیا»کملا ہیرس صحت مند، صدارتی فرائض بخوبی انجام دے سکتی ہیں، ذاتی معالج
دنیا

کملا ہیرس صحت مند، صدارتی فرائض بخوبی انجام دے سکتی ہیں، ذاتی معالج

EditorBy Editorاکتوبر 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

واشنگٹن (وژن پوائنٹ نیوز)امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کے ڈاکٹر نے انہیں صحت مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صدارتی فرائض بہتر انداز سے سرانجام دے سکتی ہیں۔اردو نیوز کے مطابق امریکی نائب صدر کے معالج ڈاکٹر جوشوا سیمنز نے ایک خط میں کملا ہیرس کی میڈیکل ہسٹری اور ان کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کملا ہیرس ایک صحت مند اور فعال طرزِ زندگی رکھتی ہیں اور گزشتہ اپریل میں ان کی صحت میں کچھ بھی غیرمعمولی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ صدارتی عہدے کی ذمے داریاں کامیابی سے سر انجام دینے کے لیے درکار ذہنی اور جسمانی اہلیت رکھتی ہیں۔ ان ذمہ داریوں میں چیف ایگزیکٹو، ہیڈ آف سٹیٹ اور کمانڈر ان چیف کے فرائض بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نائب صدر کو الرجیز جن میں سکن الرجی اور چھپاکی بھی شامل ہیں، کی شکایت رہی ہے جس کے لیے وہ تین سال سے الرجین امیونو تھراپی پر ہیں۔ڈاکٹر جوشوا سیمنز نے مزید بتایا کہ کملا ہیرس کے بلڈ ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ نارمل ہیں۔امریکی نائب صدر کی انتخابی مہم کی ٹیم کے ایک رُکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں اُمید ہے کہ کملا ہیرس کی میڈیکل رپورٹ کے اجرا سے اُن کا ریپبلکن اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ موازنہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ برسوں میں اپنی صحت کے بارے میں محدود معلومات ہی جاری کی تھیں جس کے بعد صدارتی منصب سنبھالنے کے لیے اُن کی فٹنس پر سوال اُٹھائے جا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان سٹیون چیونگ نے کہا کہ سابق صدر نے رضاکارانہ طور پر اپنے ذاتی معالج کی تازہ ترین معلومات کے ساتھ ساتھ میڈیکل ریپ رونی جیکسن کی تفصیلی رپورٹس جاری کی ہیں جو کانگریس میں منتخب ہونے سیقبل وائٹ ہاؤس میں اُن کے معالج تھے۔رونی جیکسن نے قاتلانہ حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا علاج بھی کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سب نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کمانڈر ان چیف بننے کے لیے صحت مند ہیں۔یاد رہے کہ اگر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جن کی عمر 78 ہے، آئندہ ماہ منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ 2029 میں اپنی مدّتِ ملازمت ختم ہونے تک امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہوں گے۔

صحت مند قرار کملا ہیرس معالج ڈاکٹر جوشوا سیمنز
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    اقوام متحدہ کا ہر تین سال بعد عالمی آبی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ، پہلی کانفرنس دسمبر میں ابوظہبی میں ہوگی

    نومبر 24, 2026

    امریکا کی ایران سے منسلک 8 افراد اور 22 کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد

    نومبر 24, 2026

    متحدہ عرب امارات میں سرکاری خدمات کے لیے اے آئی اسسٹنٹ ’میرہ‘ متعارف کرانے کا اعلان

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.