برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین براہِ راست ایران مخالف جنگ میں شامل نہیں ہوں گے، اسماعیل بقائی

ایران کا دوٹوک مؤقف: غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کا معاملہ امریکا کی جانب سے کیے گئے وعدوں اور مفاہمتی یادداشت (MoU) کی مبینہ خلاف ورزی سے جڑا ہوا ہے۔

ایک انٹرویو میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کے تحت بحری آمد و رفت کی بحالی کی اجازت نہیں دی اور معاہدے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی، جس کے باعث موجودہ صورتحال پیدا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت عمان کے ساتھ متبادل بحری راستے کے حوالے سے مذاکرات کر رہا ہے، تاہم آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ ان مذاکرات سے الگ ہے اور اس پر علیحدہ سفارتی سطح پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جاری تنازع میں براہِ راست شامل نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ثالث فریقین کے درمیان سابقہ مفاہمتی یادداشت کو بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے